0

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں اضافہ برقرار

پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر
امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا، آج بھی کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 33 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے کا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 276 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 171 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 902 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔