0

ورلڈ کپ: بابراعظم نے بھارت سے شکست کی اہم وجہ بتادی

بابراعظم
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کی امیدوں پرپورا نہیں اترسکے، وکٹیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے 280 یا 290 رنز کا بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی، کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

بابر اعظم کا مزید کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے جس طرح کھیلا وہ شاندار اننگز تھی، ہم نے صرف وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوا۔