0

آئی سی سی ورلڈکپ: بنگلا دیش کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

بنگلا دیش کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انگلش کپتان جوز بٹلر نے دھرم شالا اسٹیڈیم میں خراب آؤٹ فیلڈ پر خدشے کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئی تھیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے تھے۔