0

سعودی عرب نے پہلے کارساز پلانٹ کا افتتاح کر دیا

سعودی عرب نے پہلے کارساز پلانٹ کا افتتاح کر دیا
الیکٹرک کاریں بنانے والے لوسیڈ گروپ نے گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں کاریں تیار کرنے کے پہلے پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔

لوسیڈ گروپ لوسیڈ ائیر کے ساتھ اس وقت لگژری الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور تجربے کے نئے معیارات قائم کررہا ہے اور اس نے 2023ء میں عالمی لگژری کار ایوارڈ جیتا ہے۔

لوسیڈ گروپ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق لوسیڈ کے دوسرے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ (اے ایم پی ٹو) اور پہلے بین الاقوامی پلانٹ کی حیثیت سے یہ سعودی عرب کے لیے شاندار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گا اور دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کرے گا۔

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان کی موجودگی میں لوسیڈ کے اے ایم پی ٹو پلانٹ کا باضابطہ افتتاح ایک ہائی پروفائل تقریب میں کیا گیا۔

لوسیڈ گروپ کو اس پلانٹ کی تیاری میں سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری (میسا)، سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) اور شاہ عبداللہ اکنامک سٹی (کے اے ای سی) سے نمایاں مدد ملی ہے۔

لوسیڈ گروپ مملکت میں برقی نقل و حمل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ2030 تک مملکت میں فروخت ہونے والی نئی کاروں میں 30 فی صد بجلی سے چلنے والی ہوں۔