0

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے متعلق بھارتی آل راؤنڈر کا اہم بیان سامنے آگیا

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ
رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے متعلق بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارے لیےکوئی بھی میچ اُتنا ہی اہم ہوتاہے جتنا پاکستان کےخلاف اہم ہوتا ہے، انڈین ٹیم کا پاکستان کےخلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلیں اور بہترین پرفامنس دیں، کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

رویندرا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں ، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی آل راؤنڈر کا مزید کہنا ہے کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آ پ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔