0

بابراعظم کو کولمبو اسٹرائیکرز کا کپتان کیوں نہیں بنایا؟ کوچ کا بیان آگیا

سری لنکن ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کولمبو اسٹرائیکرز کے بالنگ کوچ چمندا واس اور بابراعظم
سری لنکن ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کولمبو اسٹرائیکرز کے بالنگ کوچ چمندا واس نے بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں فرنچائز ٹیم کی قیادت نہ کرنے پر کھل کر بات کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس نے انکشاف کیا کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے تھے اس لیے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ان کے فیصلے کا احترام کیا اور نروشن ڈکویلا کو قیادت کے فرائض سونپے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی موجودگی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، ان کے علاوہ نسیم شاہ بھی بالنگ میں ایک بڑا نام ہیں جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں بابراعظم نے لنکن پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے دو میچز کھیل چکے ہیں، پہلے میچ وہ محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم دوسرے میچ میں بابر نے 59 رنز اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

واضح رہے کہ بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز دو میچز میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ گال ٹائیٹنز اور ڈمبولا اورا بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

قبل ازیں لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم میں بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو کپتان نامزد کرنے پر فینز نےفرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔