0

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے متعلق عمران فرحت کی پیشگوئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو (تبدیلی سے مشروط) نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کی فاتح ٹیم بارے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے پیشگوئی کی ہے۔

سابق اوپنر عمران فرحت نے خیال ظاہر کیا کہ اس بڑے مقابلے کے دوران بولنگ اہم ہوگی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر سپنرز ہیں۔

عمران فرحت کا کہناتھا کہ ‘مجھے لگتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں پاکستان جیت جائے گا، کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے، اس میچ میں بولنگ اہم ہوگی جو مرکزی کردار ادا کرے گی، ہمارے پاس بہتر اسپنرز اور تیز گیند باز ہیں، ہمارے پاس اچھے بیٹرز بھی موجود ہیں جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کا علم ہے، دوسری طرف بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ T20 کرکٹ کھیلتے ہیں، اسی لیے انہیں اُس کا تجربہ ہے’۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو (تبدیلی سے مشروط) نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے جو کہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔