قیمتوں میں اضافہ، غریب سفید پوش افراد کو 2 وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیوں، گھی، چینی، فروٹ سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، غریب سفید پوش افراد کو 2 وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے،تاجروں کی موجیں، شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف اقسام کے گھی کی قیمتوں میں 5 سے 60 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ سبزیوں میں کریلے 120 روپے فی کلو، سبز مرچ80 روپے، بھنڈی80روپے، آلو اول درجے کا70روپے، دوسرے درجے کا 50 روپے، ٹماٹر 60 روپے،جبکہ مفت میں سبزیوں کے ساتھ ملنے والا سبز دھنیا اور سبز مرچ بھی اب مفت میں نہیں دی جارہی، سبز دھنیا بھی 10 روپے تک پہنچ گیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انگور سندرخانی 340 روپے، انگور ٹافی 170 روپے، انگور کالا 190،امرود50 روپے،سیب گاچہ کے 180 روپے،سیب گولڈن 150 روپے، سیب ایرانی 190 روپے، کیلا 100 روپے درجن تک پہنچ گیا ہے۔