بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ہمیشہ کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں، ٹیم سے کافی مطمئن ہوں، کراچی اور لاہور میں کیمپ اچھے رہے، گزشتہ سال بھی اسی میدان پر اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں شاہین کی انجری ہوئی تھی اور اس نے یہیں کم بیک کیا، وہ تجربے کار اور دنیا کا بہترین بولر ہے اور جانتا ہے کہ کیسےکم بیک کرنا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان شاہین آفریدی کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، ٹیسٹ میچ میں بولنگ میں جہاں کمی تھی شاہین کے آنے سے اب پوری ہوئی ہے۔
پاک سری لنکا ٹیسٹ میچز کا لائیو احوال کون کون بتائے گا؟
پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر و کپتان نے کہا کہ جب بھی ٹیم میں کوئی نیا لڑکا آتا ہے تو اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ بناتا ہے، ابرار احمد اور سلمان علی آغا نے اچھی پرفارمنسز دیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں کہ مثبت رہیں اور ایک دوسرے کو اعتماد دیں، ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔