0

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں دس پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں دس پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ تشکیل دیئے، ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی نیو یارک واریئرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے جبکہ کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح اٹلانٹا فائر نے محمد عرفان، فرہاد رضا، حماد اعظم اور جنید صدیقی کو ٹیم میں جگہ دی ہے، ٹیکساس چارجرز نے افتتاحی ایڈیشن کیلئے محمد حفیظ، اور عمر گل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کا پہلا سیزن 18 سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کر رہی ہیں۔