0

پنجاب: مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلکی بارش سے موسم خشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مون سون بارش کاامکان ہے،اس وقت شہرمیں بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور9 جولائی کو بارش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں