0

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، تقریب میں آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، تقریب میں آرمی چیف کی بھی شرکت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غذائی تحفظ میں اضافے اور زرعی برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ”لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرنا ہے۔

‏لمز جدید زراعت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان، پاک فوج کا بےمثال منصوبہ ہے، جس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، جو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، اور اس کے قیام سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

پروگرام کے ذریعے ملک میں عوام کیلئے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، جب کہ منصوبے کے مقاصد میں ضائع کی ہوئی اورغیر کاشت شدہ زمین کی بحالی کرنا ہے، اور منصوبے کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں