0

اسلام آباد ائرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

اسلام آباد ائرپورٹ
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سےپشاورجانیوالی فلائٹ216خرابی موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اترگئی، کسٹمزحکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

حکام کی جانب سے مشکوک مسافروں کی تلاشی کے دوران کوہاٹ کے محمد عباس سے ایک سو انتالیس قیمتی موبائل فونز برآمد کئے گئے، دوسرے مسافر سے ایک سو گیارہ قیمتی فون برآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں