0

آئی ایم ایف ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے کیوں مل رہی ہے؟

آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہا ہے، وفد کل پیپلز پارٹی سے مل چکا اور آج زمان پارک جاکر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم پی ٹی آئی سے کیوں مل رہی ہے۔

حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج زمان پارک میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ اور اس کے وسیع مقاصد کے لیے پارٹی کی حمایت کے لیے رابطہ کیا، پی ٹی آئی خی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف ٹیم بات چیت کے لیے ذاتی اور عملی طور پر شامل ہوں گی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سب سیاسی جماعتوں کو مل رہی ہے اور اسی سلسلے میں کل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی مل چکی ہے۔

دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی آج میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے ہونے والی ملاقات میں وہ بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہوں گے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں