0

علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

علی محمد خان
سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پشاورہائی کورٹ نے علی محمد خان کی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ جس بعد  محکمہ اینٹی کرپشن نے علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ 

اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان کے خلاف محکمہ میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔ ان کے خلاف مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

قبل ازیں پشاور کی عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے 80 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں