0

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے خصوصی تحائف کی تقسیم

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے خصوصی تحائف کی تقسیم
حجاج کرام میں سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتےخصوصی تحائف تقسیم کرنے کے لیے رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس نے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عازمینِ حج کو یہ خصوصی تحائف کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے جیسےاستقبالیہ مقامات پر دیئے گئے۔

ان خصوصی تحائف میں عربی خطاطی سمیت روایتی سعودی فنون کے ڈیزائن والی جائے نماز شامل ہیں۔

جائے نمازوں پر بنائے گئے خوبصورت ڈیزائن سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اور صحرائی ماحول کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں