0

میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کیلئے تیار ہوں: آصف زرداری

آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔

لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، چارٹر آف اکانومی کرلیں، اس پر دستخطوں کے لیے تیارہوں، ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستانی بیرونی ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جھل مگسی میں کپاس کاشت کرانا چاہتے ہیں، پاکستان قدرتی طور پر اپنی مثال آپ ہے، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

آصف زرداری نے کہا پاکستان گولڈن باسکٹ ہے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، میں نے برآمدات یورپ تک لے جانے کی کوشش کی، بنگلہ دیش کو بھارت کی پراکسی ہونے کا فائدہ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ کے مسائل کا احساس ہے، عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے تو وہ ٹیکس دینے کے قابل ہوگا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں