0

مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ہماری سیاست کردار کشی اور گالم گلوچ والی نہیں، وزیر اعظم کو سپورٹ کریں گے تو وعدے پورے ہونگے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں انہوں نے بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے رقم رکھنے کا کہا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست مثبت انداز میں ہوتی ہے، وزیر اعظم کے وعدے پورے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، مسلم لیگ ن ہماری سیاسی یار ہے،ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا ہے، ہماری سیاست کردار کشی اور گالم گلوچ والی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہیں کہ وہ یاروں کے یار ہیں، اعظم شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں انہوں نے خود ہر سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہباز شریف صرف مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، تمام حکومتوں اور اداروں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں