0

سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے، سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

کراچی صفا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زبوں حالی کا چیلنج ہے، ہم سب کو بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ مل کر کرنا ہوگا، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے، پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں