0

وزیراعظم محمد شہبازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر فرانس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر فرانس روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم فرانسیسی صدر ایمانؤل میکرون کی دعوت پر دورہءِ فرانس کیلئے اسلام آباد سے پیرس روانہ ہو گئے.

وزیرِاعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس (Global Financing Pact Summit) میں شرکت کریں گے.

گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال اور مشاورت کا فورم ثابت ہوگا.

وزیرِاعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کے G-77 میں اہم رکن اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے ذیادہ متاثرہ ہونے والے ملک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم پیرس میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں