0

شمالی وزیر ستان میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 جوان شہید

 سپاہی عابداللہ اور سپاہی گل رؤف
شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی جانب بچھائے گئے بارود کے دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردوں کی جانب بچھائے گئےبارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

بیان کے مطابق شہید سپاہی 23 سالہ عابداللہ کا تعلق بلوچستان کےضلع کرک اور29 سالہ شہیدسپاہی گل رؤف کاتعلق ضلع لکی مروت سےتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اورہمارے بہادرسپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں