0

جماعت اسلامی کا کراچی میئر الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

 سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف عدالت جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 30 افراد کو لایا جائے اور الیکشن کا دوبارہ انعقاد کرایا جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے الیکشن نہیں جیتا، اغوا برائے تاوان کی کارروائی کی، پیپلز پارٹی نے سوا تین کروڑ لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے شہزادے کی خواہش تھی کہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے، کراچی کے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کر دیا ہے، کراچی کے عوام نے اپنے بچوں کی خاطر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار ہے، نہ لاڑکانہ کو ترقی دی نہ سکھر کو نہ حیدرآباد کو، آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکیں گے، 1977 میں بھی آپ لوگوں نے دھاندلی کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں