0

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی

جسٹس مسرت ہلالی
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا سے سپریم کورٹ کی جج بننے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

خیال رہےکہ 8 مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں