اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین اور چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد کا دینہ کی عوام کو ایک خوبصورت تحفہ

دینہ(ادریس چودھری) اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین اور چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد کا دینہ کی عوام کو ایک خوبصورت تحفہ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کاوشیں رنگ لے آئی دینہ کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ دینہ میں بچوں کے لئے کوئی پارک نہیں ہے جس پر چیف آفیسر بلدیہ دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایات پر دینہ جی ٹی روڈ پر بچوں کے لئے ایک خوبصورت پارک بنوا کر دینہ کی عوام کے دل جیت لییاس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ دینہ میں ہمارے بچوں کے لئے پارک بنوانے پر ہم ڈپٹی کمشنر جہلم،اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیف آفیسر بلدیہ کے مشکور ہیں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت تھی۔پارک کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے جلد عوام کے لیے پارک کو کھول دیا جائے گا۔