کوئٹہ (اے بی این نیوز)جعفر ایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ منتقل کر دیے گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 16زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 13کو سول اسپتال لایاگیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق حملے میں شہید افراد میں ریلوے پولیس اہلکار شمروز بھی شامل ہے۔زخمیوں کا کہناہے کہ پاک فون نے ان کی بھرپور مدد کی۔دوسری جانب کوئٹہ سے پشاور جانے والی دہشت گردی کا شکار ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہناتھاکہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا اور دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بناکر جعفر ایکسپریس کو روکا اور ریلوے حکام نے بتایا ٹرین میں 440 افراد موجود تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آپریشن سے قبل دہشگردوں کی بربریت میں 21 مسافر شہید ہوگئے جبکہ ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے جن میں سے تین ایف سی کے جوانوں کو قریبی پکٹ پر دہشتگردوں نے کلیئرنس آپریشن سے پہلے شہید کیا تھا اور ایک جوان گزشتہ روز آپریشن کے دوران شہید ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ڈانس پر پابندی لگا دی گئی،آخر ایسا کیوں کیا گیا،جانئے وجہ
The post جعفر ایکسپریس حملے کی زخمیوں کو ئٹہ منتقل کردیا گیا appeared first on ABN News.