0

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔
ولی عہد کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد، وزرااور کاروباری شخصیات بھی شامل ہوں گے ۔ پاکستانی قیادت سے وسیع تر ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام آباد: مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں :کسی کی بادشاہی نہیں مانیں گے ،ہماری ذمہ داری ہےظلم کیخلاف عوا م کواکٹھاکریں،گرینڈ اپوزیشن الائنس

The post ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے appeared first on ABN News.