اسلام آباد( اے بی این نیوز) غیر قانونی 106 پاکستانی تاریک وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا، دستاویز کے مطابق106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
اے بی این نیوز کو موصول شدہ دستاویز میں انکشاف,106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے، پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دیں دی ،خصوصی طیارہ جرمنی سے قبرص اور قبرص سے اسلام آباد پہنچے گا۔
طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،خصوصی طیارہ آج دن ایک بجکر چالیس منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کریں گا۔
مزید پڑھیں: جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان
The post یورپی ممالک سے غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع appeared first on ABN News.