پشاور ( اے بی این نیوز )گورنر کے پی نے رمضان پیکیج چیئرمین ہلال احمر کے حوالے کیا ۔ پیکیج میں گندم، چاول، چینی، دالیں،کوکنگ آئل، چائے، نمک ،خشک دودھ شامل۔ پیکیج میں سندھ لوکل گورنمنٹ کیجانب سے بھی ایک کروڑ روپے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ،لوکل کونسل سندھ نے کرم کیلئے فنڈز فراہم کیےگورنر ہاؤس پشاور میں کرم کے متاثرین کیلئے رمضان امدادی پیکیج فراہمی کی تقریب۔ انہوں نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔
کرم کے لوگوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کیا جائے۔ رمضان امدادی پیکیج کرم کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کرم میں امدادی کارروائیوں میں ہلال احمر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں :دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ڈیڑھ ارب ڈالرز اڑا لئے
The post رمضان پیکیج میں کیا کیا شامل ہے،تفصیلات سامنے آگئی،جانئے appeared first on ABN News.