اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دفاعی چیمپئن پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل لیکن پھر بھی ممکن ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل لیکن پھر بھی ممکن ہے۔
دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل تک رسائی بظاہر مشکل ضرور ہے لیکن پھر بھی ممکن ہے۔
ایونٹ کے دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکستوں کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا۔
پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کو دونوں میچوں میں بڑے مارجن سے ہارنا ہو گا۔پاکستان کو 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل 24 فروری کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ اگر نیوزی لینڈ میچ جیت گیا یا میچ دھویا گیا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے جب کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں 27 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا ایجنڈاعمران خان کی رہائی ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
The post دفاعی چیمپئن پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی،ایک کرن باقی ہے ،جانئے کون سی appeared first on ABN News.