اسلام آباد ( اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارشوں کا نیا اسپیل متوقع ہے۔
یہ بارشوں کا اسپیل 25 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے، جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ژالہ باری، برفباری اور بارشوں کا امکان ہے۔
– پنجاب، خیبر پختونخوا، اور اسلام آباد میں 25 فروری سے 1 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
– گلگت بلتستان اور کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک بارش اور برفباری ہوگی۔
– مری اور گلیات میں برفباری، کوئٹہ اور زیارت میں 24 سے 26 فروری تک برفباری اور بارش ہو سکتی ہے۔
– لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش متوقع ہے۔
– پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
– خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفباری والے علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
The post ملک بھرمیں بارشوں کا نیا اسپیل ،محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آ گئی appeared first on ABN News.