اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات کرنے کا انتظام کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔ جیل حکام نے جیل مینوئل کے تحت اس بات چیت کا انتظام کیا۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں جا کر ٹیلی فونک گفتگو کی اجازت کے حوالے سے رابطے کیے تھے۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے اطلاع دی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے واٹس ایپ کے ذریعے بات کی، جس دوران انہوں نے اپنے بچوں کی خیریت دریافت کی۔
یہ اقدام جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی رعایت کے طور پر کیا گیا، تاکہ عمران خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔
The post اڈیالہ جیل حکام نے کیا ایسا کام کہ عمران خان کو خوش کر دیا appeared first on ABN News.