0

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

کیپیٹل ہل (اے بی این نیوز        ) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب واشنگٹن میں جاری ہے۔وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپیٹل ہل میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پہنچے۔ تقریب میں شرکت کے لیے صدر جو بائیڈن بھی ان کے ساتھ پہنچے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب واشنگٹن کے یو ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہو رہی ہے، تقریب میں شرکت کے لیے تین سابق صدور باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی پہنچے۔ایکس کے مالک ایلون مسک، ایمیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی بھی تقریب میں موجود ہیں۔حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وانس اور ان کی اہلیہ اوشا وانس بھی چرچ میں موجود تھیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب 40 سال بعد گھر کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

امریکی آئین کے سیکشن I کے آرٹیکل II کے مطابق، صدارتی حلف یہ ہے کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے عہدے کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اور یہ کہ میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق، میں اس کے آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔حلف برداری کی تقریب کے دوران 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اسی بائبل پر حلف لیں گے جس کا حلف سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں لیا تھا اور اس کے علاوہ وہ اس بائبل پر بھی حلف اٹھائیں گے جو انہیں بطور تحفہ موصول ہوئی تھی۔ اپنی مرحوم والدہ مریم این میکلوڈ ٹرمپ کی طرف سے تحفہ۔نومنتخب صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے چند نکات جاری۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کی ایک سیریز پر دستخط کروں گا۔ امریکا کی مکمل تعمیر نو مشن ہے۔ ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے۔ قبل ازیں تقریب حلف برداری کے سلسلے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپیٹل ہل میں ہو رہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل عمارت کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ حلف برداری کی تقریب میں دیگر اہم مہمانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ سابق صدور جارج بش، براک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ،سلمان اکرم راجہ

The post ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا appeared first on ABN News.