ٹوبھہ سے براستہ پیر پھلائی ڈیرہ جات دربار پیر کھارا شریف تک پختہ روڈ تعمیر کی جائے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) اہلیان ٹوبھہ،اہلیان پیر کھارا شریف،پیر پھلائی اور لِلہ شریف کی دیگر داخلی ڈھوکوں اور ڈیرہ جات پر رہائش پذیر ہزاروں افراد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبھہ سے براستہ پیر پھلائی ڈیرہ جات دربار پیر کھارا شریف تک پختہ روڈ تعمیر کی جائے ٹوبھہ سے پیرکھارا شریف تک33فٹ چوڑا اور تقریباً نو کلا میٹر لمبا سرکاری راستہ موجود ہے یہ روڈ تعمیر ہونے سے دربار پیر کھارا شریف تک جانے والے زائرین کو بہترین سہولت میسر آ جائے گی اور لِلہ شریف پیر کھارا شریف روڈ کو انڈسٹریل ایریا میں چلنے والی لوڈ گاڑیاں با آسانی استعمال کر سکیں گی۔