اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابر اعظم کو 26 دسمبر سے سپر سپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم، جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار ہیں، اس اہم میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس فیصلے کے ساتھ، آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق، جو حالیہ 3 ون ڈے میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ ہوئے، کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابر اعظم، جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 148 رنز بنائے تھے، اب ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے ذریعے اپنی فارم دوبارہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹیم کو تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے، خاص طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے۔
مزید پڑھیں:نو مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی
The post جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی واپسی کا فیصلہ appeared first on ABN News.