وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔
تفضیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزارت داخلہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں کیونکہ جی بی ہاؤس سے ہی پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں اس لیے انہیں تنبیہ کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی کو گلگت بلتستان جانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ آج پولیس نے صبح سویرے وزیراعلٰیٰ گلگت بلتستان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔