0

شام میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین کا کھانا ختم، حکام ہمیں باہر نکالیں،اپیل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) ثمر بخاری نے کہا ہے کہ شام میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین کا کھانا ختم، حکام ہمیں باہر نکالیں۔

پاکستانی زائرین کو شام لے جانے والے گروپ لیڈر ثمر بخاری نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔

زائرین گروپ کے رہنما ثمر بخاری نے کہا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے خوف و ہراس کی صورتحال ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب کے مزار کے قریب کے علاقے میں خواتین اور بچوں سمیت 300 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

ثمر بخاری کا کہنا ہے کہ شام کے حالات بہت خراب ہیں، اس وقت کرفیو لگا ہوا ہے، ہم باہر نہیں جا سکتے، کھانے پینے کی اشیاء نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 300 سے زائد زائرین میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام ان کی واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

ثمر بخاری نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ عازمین کو لبنان کے راستے نکالا جائے گا۔ ہم دمشق سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر سیدہ زینب کے علاقے میں ہیں۔

مزید پڑھیں :شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچ گیا،سیاسی پناہ دینے کی تصدیق

The post شام میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین کا کھانا ختم، حکام ہمیں باہر نکالیں،اپیل appeared first on ABN News.