0

ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نا ہو، یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔

سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اور نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

عمران خان نے احتساب عدالت کے سامنے اہم بیان دیا کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا، میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نا ہو ، یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔