0

انسداد سموگ آپریشن،62 صنعتی یونٹس کی چیکنگ،ہزار 6 سو 72 گاڑیوں کے چالان

راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد سموگ آپریشن کیاس گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 62 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
سیل کئے گئے صنعتی یونٹس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع بھر میں 84 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان پر 6لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
خلاف ورزی پر 10 اینٹوں کے بھٹے گرا کردئے گئے۔
انسداد سموگ آپریشن کے دوران 2 بھٹہ مالکان پر مقدمات درج۔کیمیکل بنانے والی متعدد فیکٹریز کا بھی معائنہ کیا گیا۔دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 6 سو 72 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

مزید پڑھیں :سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن رہ گئے،اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں

The post انسداد سموگ آپریشن،62 صنعتی یونٹس کی چیکنگ،ہزار 6 سو 72 گاڑیوں کے چالان appeared first on ABN News.