0

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت نے شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں جبکہ ملزمان میں محمد اسامہ، عمرفاروق ، غلام اکبر اور محمد ابو بکر شامل ہیں۔

علی شان ، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال پر بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

The post سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج appeared first on ABN News.