اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی تشکیل کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
جسٹس جمال مندوخیل کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ بیرسٹر علی ظفر، فاروق نائیک، پاکستان بار کے نمائندہ اختر حسین کمیٹی میں شامل۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی رولز بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
کمیٹی کو سیکرٹری جوڈیشل کمیشن سمیت دو ریسرچ افسران کی خدمات بھی حاصل ہونگی۔ پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا عمل 21دسمبر تک موخر۔ دونوں ہائی کورٹس کیلئے ججز کی نامزدگیاں دس دسمبر تک بھیجوائی جا سکتی ہیں۔
جوڈیشنل کمیشن اجلاس طریقہ کار کیلئے رولز کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل ایجنڈا پر غورہو۔ جسٹس شاہد بلال آئینی بینچ کے ججز کے لیے نامزدگی پر غور ہوا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور اور سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ ایجنڈا پر شامل تھا۔ 15 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ تیار کرکے ارکان کیساتھ شیئر کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں :7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیشگوئی
The post جوڈیشل کمیشن رولز کی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل ،جسٹس جمال مندوخیل سربراہ ہونگے، اعلامیہ appeared first on ABN News.