0

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کور کمانڈر لاہور کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کور کمانڈر لاہور کو ٹیلی فون کرکے ان سے ان کی اور اہلخانہ کی خیریت دریافت کی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حملہ کرکے ایک اہم اور قائد اعظم سے نسبت رکھنے والے قومی اثاثے کا نقصان کیا گیا، ہماری اقدار اور اعلیٰ روایات کو نقصان پہنچایاگیا۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے امید ظاہر کی کہ شر پسندی اور انتشارکاجلد خاتمہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔