0

ملک میں امریکی ڈالر کو پھر پر لگ گئے

ملک میں امریکی ڈالر کو پھر پر لگ گئے
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم سے 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوگیا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 173 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور 100 انڈیکس41 ہزار 200 پوائنٹس پر ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا تھا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 455 پوانٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 373 پر بند ہوا تھا۔