اسلام آباد (اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ چھٹی پر گئے جوانوں کو بھی واپس بلا لیا گیا۔ یہ
فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ 24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ۔ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری ۔
شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ۔ وزارت داخلہ کا جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم۔
وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع ۔
احتجاج کے دوران شر پسندی کرنیوالے طالبعلموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور ۔ احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع ۔
مزید پڑھیں :24نومبرکوعوام کاسمندرنکلےگا، گھبراہٹ بتارہی ہےآپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،شیخ وقاص اکرم
The post پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں appeared first on ABN News.