0

ہری پور میں سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر طالب علم پر تشدد کرنے والا ٹیچر گرفتار

ہری پور( نیوز ڈیسک )ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے کنتھلہ میں 13 سالہ طالب علم کو اسکول کا کام نہ کرنے پر ٹیچر نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔مقتول کا نام ذیشان ولد محمد رمضان ہے جو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔

متاثرہ طالب علم کے والد کے مطابق محمد منیر نامی ٹیچر نے دو دیگر بچوں کی مدد سے بچے کو الٹا گرایا اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال خانپور لایا گیا۔یہ واقعہ اپر خان پور کے علاقے کنتھلا گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیش آیا۔تاہم تھانہ خانپور پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد،خاتون کے اغواء اور چوری میں ملوث ملزم گرفتار

The post ہری پور میں سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر طالب علم پر تشدد کرنے والا ٹیچر گرفتار appeared first on ABN News.