0

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی آج گرفتار کیا تھا تاہم اب وائس چیئرمین شاہ محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15دن کیلئے گرفتار کیاگیا۔