0

توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد

عمران خان
توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمیں اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا، کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے…

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

عدالت نے عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم عمران خان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔