0

دینہ جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی

.0
32دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی بارہ سو کلوگرام سے زائد مردہ مرغیاں برامد کر کے گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا موٹر وے پولیس نے ملزمان کو مردہ مرغیوں سمیت فوڈ اتھارٹی جہلم کے حوالے کر دیا زارئع کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے بیس ہزار روپے وصول کر کے ملزمان کو چھوڑ دیا جس سے شہریوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی شہریوں کا کہنا تھا کہ ملزمان جو کہ مردہ گوشت انسانوں کو کھلا رہے تھے ان کے خلاف آیف آئی آر درج کر کے سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہئے تھی۔تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر موٹر وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی گاڑی میں لوڈ مردہ مرغیاں گجرات سے رولپنڈی سپلائی کی جارہی تھیں موٹر وے پولیس نے مردہ مرغیوں کی گاڑی اور ڈرائیور کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے بیس ہزار روپے جرمانہ کر کے ملزمان کو چھوڑ دیا جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کو معمولی جرمانہ کرنے کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے تھا اعلی حکام نوٹس لیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی جہلم کا قبلہ بھی درست کریں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں تحویل میں لے کر تلف کردی ہیں گاڑی کے ڈرائیوراور مالکان کو جرمانےکے ساتھ انسدادی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔