0

پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کی شدید تنقید

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پارلیمنٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز کو ختم کر دیا ہے اور جب اس کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ نیب کو کرپشن کیسز کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ “پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں، اور جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو چکی ہوگی۔” جسٹس کیانی نے نیب کی موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “اب یہ بغیر دانتوں والا نیب ہے، جو خود انجوائے کرے اور عوام بھی انجوائے کریں۔”

عدالتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا کہ 100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں اور ان کرپشن کیسز میں ملوث افراد بیرون ملک جا چکے ہیں، جس سے عدالت میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔

The post پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کی شدید تنقید appeared first on ABN News.