0

سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ قریب، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی عہدہ دینے کی تیاری

اسلا م آبا ( نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب ،وفاقی حکومت کی سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو آئینی عہدہ دینے کی تیاری ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ۔ وفاقی حکومت نے نئے چیف الیکشن کمیشن کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔

The post سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ قریب، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی عہدہ دینے کی تیاری appeared first on ABN News.