اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہماری آئینی اور قانونی حق ہے۔ حتمی احتجاج کی کال پلان کے مطابق دی جاتی ہے۔ ہم نے طریقے کار کے مطابق تمام چیزوں کا جائزہ لینا ہے۔
کارکنوں کو بھی کافی شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا روز ان کو نکالنا آسان نہیں۔ پی ٹی آئی کی کسی بھی ایم این اے نے یہ نہیں کہا کہ میں احتجاج میں نہیں جاوں گا۔ پی ٹی آئی میں صرف ایک قائد ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھگے انہوں نے کہا کہ
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ پراپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ ہمارے خیرخواہ ہوسکتے ہیں ؟
پی ٹی آئی میں کوئی کنفیوژن نہیں ،سب ایک پیج پر ہیں۔ ملک بھر میں ہمارے جلسے جلوس ہوں گے،میٹنگز ہوں گی۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کا کردارنہیں ہونا چاہیے۔
اورسیزپاکستانیوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے تاریخ کااعلان جلد کروں گا۔ رابطوں اور باتوں کے ڈرامے بھی بہت دیکھ لیے ہیں۔
عوام اورکارکنان اب بے چین ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں،شیرافضل مروت
The post پی ٹی آئی میں کوئی کنفیوژن نہیں ،سب ایک پیج پر ہیں، شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.